اسلام آباد، تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر مبینہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گھر سے گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر کے بیٹے عثمان سواتی نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔گرفتاری مبینہ طور پر متنازعہ ٹویٹس کے باعث ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، وزیر داخلہ

بعض میڈیا  رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی 3 رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس پر پی ٹی آئی سینیٹر پر نیا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کی۔ گرفتاری کے متعلق اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ آج یہ وارنٹ لے کر آئے ہیں جو درست طریقہ ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ میں خود ان کے ساتھ جا رہا ہوں۔ اس سے قبل ایف آئی اے والے مجھے بغیر وارنٹ گرفتار کر کے لے گئے تھے۔ یہ طریقہ غلط ہے کہ پہلے گرفتار کریں، پھر تشدد اور بے لباس کریں۔

اپنی گرفتاری کے خلاف سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں تمام وکلاء اور سینیٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ گھروں سے نکلیں۔ قبل ازیں اعظم سواتی کو معروف صحافی ارشد شریف کے جنازے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ارشد شریف کے جنازے سے اعظم سواتی کی گرفتاری اکتوبر کے آخر میں عمل میں لائی گئی۔ 13 اکتوبر کو بھی اعظم سواتی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Posts