عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، وزیر داخلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، وزیر داخلہ
عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، وزیر داخلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیوں میں تحریک التواء لانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد دونوں صوبائی حکومتیں اپنی اپنی اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکیں گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پنجاب یا کوئی اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف تھی، راولپنڈی کے عوامی اجتماع میں ٹرن آؤٹ کی جھلک سب نے بھی دیکھی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے راولپنڈی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کے مطالبات کے لیے تمام صوبائی اسمبلیوں سے اجتماعی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یا 9 ماہ بعد جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں یہ عوام کا سمندر لانا چاہتے تھے، جس میں پی ٹی آئی ناکام ہوئی، جتنے لوگ جمع ہوئے تھے اس سے زیادہ تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ کھڑے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خان کی جارحیت کی پالیسی ناکام ہوئی۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کردیا، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے مطمئن ہے، ریکوزیشن جمع کرائے گی جس کے بعد اسمبلی کی تحلیل ناممکن ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی اسمبلی میں بھی یہی درخواست جمع کرائی جائے گی۔

Related Posts