آسٹریلیا کا گوگل اور فیس بک سے خبروں کے مواد کی قیمت لینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Australia to force Google, Facebook to pay for news content

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میلبرن: آسٹریلیا نے روایتی میڈیا کو ڈیجیٹل غلبے سے بچانے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے تحت گوگل اور فیس بک سے خبروں کے مواد کی قیمت لینے کا اعلان کیا ہے ۔

آسٹریلیاکے وزیرخزانہ جوش فریڈن برگ نے کہا کہ لازمی ضابطہ اخلاق کا جولائی تک نفاذکیا جائے گا ، ان کا کہنا ہے کہ گوگل اور فیس بک کوآسٹریلوی میڈیا کمپنیوں کو اپنی خبروں اور دیگر مواد کو استعمال کرنے کے لئے معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔

فریڈن برگ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جو چیز ہم یہاں دیکھنا چاہتے ہیں وہ کمپنیوں اور صحافتی مواد کے لئے ایک مناسب موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت رضاکارانہ ضابطہ اخلاق پر پیشرفت میں ناکام ہونے کے بعد اقدامات پر پابندی عائد کررہی ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے اشتہارات کی آمدنی متاثر ہونے کے بعد حکومت یہ اقدام اٹھانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل اور فیس بک نے مالی تعاون کے حوالے سے معنی خیز پیشرفت نہیں کی اس لئے اب ہم لازمی ضابطہ اخلاق نافذکرنے کا فیصلہ لے رہے ہیں ۔

حکومتی اقدام کے بعد آسٹریلیاسوشل میڈیا پلیٹ فارم سے خبروں کا معاوضہ لینے والا پہلا ملک بن جائیگا۔

واضح رہے کہ گوگل اور فیس بک نے آسٹریلیا کی نیوز انڈسٹری پر بہت زیادہ اثر ڈالا ، 2014 کے بعد سے اخبار اور آن لائن صحافیوں کی تعداد 20 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے ۔

آسٹریلیا میں نئے ضوابط کے مطابق مسابقت اور صارف کمیشن کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی طاقت سے متعلق 18 ماہ کی تحقیقات کی پیروی کی گئی ہے ، جس میں موجودہ قواعد و ضوابط پر نظر ثانی کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:فیس بک اور گوگل کا کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے ملکر کام کرنیکا منصوبہ

اس سے قبل اسپین میں بھی اسی طرح کااقدام دیکھا گیا تھا جب گوگل نے 2014 میں اپنی نیوز سروس بند کردی تھی ۔

آسٹریلیا کے نئے ضوابط میں اعداد و شمار کی شیئرنگ اور تنازعات کے حل کے میکانزم اور تعزیرات کے پابند ہونے کے ساتھ نافذ کردہ خبروں کے مواد کی درجہ بندی اور نمائش کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق 17 ملین آسٹریلوی ہر ماہ فیس بک استعمال کرتے ہیں اور ایک دن میں اوسطا 30 منٹ گزارتے ہیں جبکہ 98 فیصد آسٹریلوی شہری موبائل فون میں گوگل استعمال کرتے ہیں۔

Related Posts