فیس بک اور گوگل کا کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے ملکر کام کرنیکا منصوبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two giant tech plan working together to track coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سان فرانسسکو: فیس بک اور گوگل نے ایک ایسے پروجیکٹ پر مل کر کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کورونا وائرس سے بچنے کے لئے افراد کے ذاتی ڈیٹا کو استعمال کرتا ہے۔اس پروجیکٹ کے ذریعہ فرد کا مقام اسمارٹ فونز سے جمع کیا جائے گا۔

گوگل کے ترجمان ، جانی لیو نے تصدیق کی کہ وہ ان طریقوں کی تلاش کر رہے ہیں جس سے فرد کی معلومات سے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدد مل سکتی ہے۔

امریکا میں لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگر ضروری ہو تو خود کو الگ کریں اور کورونا سے متعلق کسی علامات کی ظاہری شکل کی نگرانی کریں۔

مزید پڑھیں:کے ڈی اے دفتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

امریکا میں 18 مارچ تک کورونا وائرس سے 150 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، مجموعی کیسوں کی تعداد 9ہزار 2سو40ہے جبکہ تمام 50 ریاستوں میں مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے مارچ میں اس وبا کو وبائی بیماری کا اعلان کیا تھا اور دو دن بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts