عاطف اسلم کا ہالی وڈ اداکارہ کیساتھ نیا گانا ریلیز ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کا ہالی وڈ اداکارہ کیساتھ نیا گانا ریلیز ہوگیا
عاطف اسلم کا ہالی وڈ اداکارہ کیساتھ نیا گانا ریلیز ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا ہالی وڈ اداکارہ کیساتھ نیا گانا ریلیز ہوگیا، واضح رہے کہ عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنے نئے آنے والے گانے کا پوسٹر شئیر کیا تھا۔

عاطف اسلم نے اپنے چاہنے والوں کے انتظار کو بھانپتے ہوئے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا، عاطف اسلم کے ہمراہ برطانوی اداکارہ و ماڈل ایمی جیکسن بھی پنجابی اور انگریزی زبان پر مبنی اس گیت میں جلوہ گر ہیں۔

عاطف اسلم کے نئے گانے کی موسیقی و بول کو نامور میوزک کمپوزر و سانگ رائٹر راج رجود نے ترتیب دیا ہے، اس سے قبل فرحان سعید، بلال سعید، علی ظفر اور عائمہ بیگ سمیت کئی گلوکاروں کی میوزک ویڈیو ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

گلوکارعاطف اسلم کا گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدنان قاضی نے بالکل ویسا ہی کام کیا جیسا ان سے توقع کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں:اقراعزیز کا فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار

انہوں نے کہا کہ گانے میں ان کی محنت اور فنکاری نظر آرہی ہے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ یہ کہہ سکتے ہی کہ عدنان قاضی کا کام قابل ستائش اور قابل تعریف ہے۔

عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے ان کے نئے گانے کے لئے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

Related Posts