اقراعزیز کا فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقراعزیز کا فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار
اقراعزیز کا فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:معروف اداکارہ اور اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیروز خان کے حوالے سے سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی خبریں سامنے آنے کے بعد خود کو اداکار کے ساتھ منصوبے سے الگ کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر دو دن قبل وائرل ہوئی تھیں، جنہیں انہوں نے عدالت میں جمع کروایا تھا۔علیزے سلطان نے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں فیروز خان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے شواہد پیش کیے تھے۔

جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھیں۔علیزے سلطان کی تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اقرا عزیز سے قبل ان کے شوہر یاسر حسین نے بھی علیزے سلطان کی حمایت کی تھی اور اب اداکارہ نے خود کو فیروز خان کے ساتھ منصوبے سے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔

فیروز خان نے بھی الزامات کی بھرمار کے بعد وضاحت دیتے ہوئے سابق بیوی پر تشدد کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ الزام تراشی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

مزید پڑھیں:میشا شفیع بہت جلد ہالی ووڈ فلموں میں نظر آئینگی

دوسری جانب شوبز کی دیگر شخصیات کی جانب سے بھی فیروز خان کی جانب سے اپنی سابقہ بیوی پر کئے جانے والے تشدد کی مذمت کی جارہی ہے۔

Related Posts