سینیٹ میں شکست، پی ڈی ایم قیادت نے سر جوڑ لئے، لانگ مارچ کیلئے اہم فیصلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

asif zardari nawaz sharif fazal ur rehman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا۔

جے یو آئی ف کے امیر وسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان حزب اختلاف کے لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیااور اہم فیصلے کئے گئے، تینوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف متعلقہ فورموں سے رجوع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومت کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کو ایک اور جھٹکا، مریم نواز کی ضمانت کینسل، دوبارہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ کی نشست کے لئے بلوچستان کے سینیٹر سنجرانی نے کل 98 ووٹوں میں 48 ووٹ حاصل کیے، انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو شکست دی۔

اپوزیشن کے سید یوسف رضا گیلانی نے صرف 42 ووٹ حاصل کیے جبکہ آٹھ ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا ہے جبکہ سینیٹر مرزا آفریدی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست کے لئے کل 98 ووٹوں میں سے 54 ووٹ حاصل کیے۔

Related Posts