کراچی، براعظم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپرہائی وے پر سجنے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی
کراچی، سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہری عیدالاضحیٰ پر بکرے اور دیگر مویشی قربان کرنے کیلئے تیار ہو گئے، براعظم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر سجنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ رواں برس کا مویشی منڈی مینجمنٹ ٹینڈر منظور کر لیا گیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹینڈر گزشتہ برس مویشی منڈی لگانے والی انتظامیہ کو ہی جاری کیا گیا ہے۔

سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں رواں ہفتے سے ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ 15 روز میں دیگر صوبوں سے بھی مویشی مالکان کراچی آنا شروع ہوجائیں گے۔ مویشی منڈی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مویشی منڈی میں پرائیویٹ کار پاس تقریباً 5 ہزار جبکہ موٹر سائیکل پاس 3 ہزار کا ہوگا۔ مویشی منڈی میں 20 سے زائد بلاکس قائم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ضروری قرار دے دیا گیا۔ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے علاوہ دیگر مویشی منڈیوں میں بھی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 525 سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیاں سیل کردی تھیں۔

 حکومت نے گزشتہ برس 26 جولائی کے روز تمام صوبوں میں موجود مویشی منڈیوں کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی شکایات موصول ہونے پر ایکشن لیا۔ 527 غیر قانونی منڈیاں سیل کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی، 525 سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیاں بند 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے کراچی میں سجائی گئی جس میں قربانی کیلئے لاکھوں کی تعداد میں جانور لائے گئے۔ پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور بلوچستان سے بھی جانور کراچی پہنچ گئے۔

گزشتہ برس 22 جون سے سجائی گئی مویشی منڈی میں اگلے ماہ 25 جولائی تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد قربانی کے جانور پہنچے جو لاہور، فیصل آباد، خوشاب، ساہیوال اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں سے لا کر مویشی منڈی کی زینت بنائے گئے۔ 

اندرون ملک سے مارشلینگ ایریاآنے والے جانورکی انٹری کرکے فی جانورسولہ سوروپے اوربکروں سے ایک ہزارروپے فیس وصول کرکے انہیں مطلوبہ جگہ فراہم کردہ لائیو اسٹاک اسٹال پر بھیج دیا گیا۔

مجموعی طور پر 1000 ایکڑ سے زائدرقبے اور 48 بلاک پرمشتمل اس مویشی منڈی میں جانوروں کی سہولیات کیلئے 16 لٹرمفت پانی کی فراہمی،لائٹس،چارہ اورسیکورٹی جیسے اقدامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سپر ہائی وے مویشی منڈی میں 3لاکھ سے زائدقربانی کے جانور پہنچ گئے

Related Posts