کیا حکومت پنشن کم، ملازمت کی مدت بڑھانے کی طرف جا رہی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت نے آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل پنشن کی بڑھتی ہوئی ادائیوں کو کم کرنے کے لیے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے منگل کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کا مشن اگلے 10 دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ نئے بیل آؤٹ پروگرام پر بات چیت کی جا سکے۔

پاکستان نے گزشتہ ماہ تین ارب ڈالر کا قلیل المدتی پروگرام مکمل کیا ہے لیکن اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک نئے طویل المدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن کی لاگت کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنشن کی ادائیاں ایک بڑا بوجھ ہیں۔ پاکستان میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 برس ہے لیکن عمر اب محض ایک عدد ہے، 60 برس کی عمر اب 40 برس جیسی ہے۔

Related Posts