کیا انڈین ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آ رہی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو این ڈی ٹی وی اسپورٹس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ اگر حکومت اجازت دے دے تو صرف اسی صورت میں ہی انڈین کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان جا سکتی ہے۔

انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ہم صرف وہ ہی کریں گے جس چیز کی ہمیں ہماری حکومت اجازت دے گی۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہم صرف وہ ہی کریں گے جس کی اجازت ہمیں ہماری حکومت دے گی۔ ہم اپنی ٹیم صرف اسی صورت میں بھیجتے ہیں جب انڈین حکومت ہمیں اجازت دیتی ہے۔ ہم حکومت کے فیصلے مطابق جائیں گے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اگلے برس فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیڈول ڈرافٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجا جا چکا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی نے تین وینیوز پر میچز کروانے کا شیڈول تیار کیا ہے جس میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے دعوے کے مطابق پی سی بی نے انڈین ٹیم کے تمام میچز لاہور میں شیڈول کیے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts