سپر ہائی وے مویشی منڈی میں ساڑھے تین لاکھ سے زائدقربانی کے جانور پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپر ہائی وے مویشی منڈی میں ساڑھے تین لاکھ سے زائدقربانی کے جانور پہنچ گئے
سپر ہائی وے مویشی منڈی میں ساڑھے تین لاکھ سے زائدقربانی کے جانور پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سپرہائی وے کراچی میں 22جون سے قربانی کے جانوروں کی لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ابتک ساڑھے تین لاکھ سے زائدقربانی کاجانورلایاجاچکاہے،پنچاب، کے پی کے،بلوچستان اورسندھ کے چھوٹے بڑے شہروں لاہور،فیصل آباد،خوشاب،ساہیوال اوردیگرچھوٹے بڑے شہروں سے کم وبیش ساڑھے تین لاکھ سے زائدقربانی کاجانورمویشی منڈی کی زینت بن چکاہے۔

اندرون ملک سے مارشلینگ ایریاآنے والے جانورکی انٹری کرکے فی جانورسولہ سوروپے اوربکروں سے ایک ہزارروپے فیس وصول کرکے انہیں مطلوبہ جگہ فراہم کردہ لائیو اسٹاک اسٹال پربھیج دیاجاتاہے،ایک ہزارایکٹرسے زائدرقبے اوراڑتالیس بلاک پرمشتمل اس مویشی منڈی میں جانوروں کی سہولیات کی سولہ لیٹرمفت پانی کی فراہمی،لائٹس،چارہ اورسیکورٹی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔

جانوروں میں کسی بھی قسم کی بیماری کے فوری تدارک کیلئے لائیواسٹاک اسٹال کے ساتھ روزانہ کی بنیادپرجراثیم کش اسپرے،فیومی گیشن اورداخلی وخارجی راستوں پرسینٹائزرواک تھروگیٹ نصب کرکے ہرآنے والے شخص کوروناوائرس سے بچاوکیلئے جہاں جراثیم کش اسپرے اوران کے ہاتھ دھونے کااہتمام ہے وہیں تھرموگن سے ان کابخاربھی چیک کیاجاتاہے۔

کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدکرانے کیلئے موٹرسائیکل پرلاوڈاسپیکرکے ذریعے گاہے بگاہے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں،ماسک پہننے کی ہدایات دی جاتی ہیں،مویشی منڈی کے ترجمان یاوررضاچاولہ کے مطابق کسی بھی شخص کوبغیرماسک کے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

بچوں اوربوڑھے افرادکاداخلہ منع ہے خواتین عذربتاکرقربانی کے جانورکی خریداری کرسکتی ہیں انہوں نے شہریوں اورخریداروں سے اپیل کی کہ وہ خدارااپنے اوراپنے بچوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے تمام ایس اوپیزپرعمل کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسی پرزورزبردستی کرکے ڈنڈے برساکرعملدرآمدنہیں کراسکتے اورنہ ہمارے پاس پولیس اورسرکارکی طرف سے کمک حاصل ہے اگرشہریوں اوربیوپاریوں نے غیرذمہ کامظاہرہ کیاتوہم انہیں چالان کریں گے۔

Related Posts