ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکومت نے 525 سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیاں بند کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں مویشی منڈی جانے والوں کے لیے کورونا ویکسین کارڈ دکھانا لازمی قرار
سندھ میں مویشی منڈی جانے والوں کے لیے کورونا ویکسین کارڈ دکھانا لازمی قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے 525 سے زائد غیر قانونی مویشی منڈیاں سیل کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے تمام صوبوں میں موجود مویشی منڈیوں کی طرف سے حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی شکایات موصول ہونے پر ایکشن لیا۔ 527 غیر قانونی منڈیاں سیل کردی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 527 غیر قانونی مویشی منڈیوں کو سیل کیا گیا جن میں سے 269 کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 255 مویشی منڈیاں سیل کی گئیں جبکہ اسلام آباد میں 3 سیلز پوائنٹس کو بند کردیا گیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں 221، پنجاب میں 13 اور اسلام آباد میں ایس او پیز کی 4 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 21 ہزار 755 جرمانے عائد کیے گئے، جن میں سے 21 ہزار 649 خیبر پختونخوا، 64 پنجاب اور 42 آزاد جموں و کشمیر میں عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ہائی وے مویشی منڈی میں ساڑھے تین لاکھ  جانور پہنچ گئے

Related Posts