لوگ ٹڈی دل سے زیادہ سندھ حکومت سے پریشان ہیں، اشرف قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ashraf qureshi crites sindh govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اشرف قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے معاملے پر بھی سیاست کررہی ہے ۔

سندھ حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کی بجائے صرف کرپشن پر دھیان دیا ،صوبائی وزراء ہر بات میں وفاق پر الزام لگاکر اپنے سیاہ کرتوت چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔محکمہ زراعت کے وزیر ٹڈی دل کے نام پر 60کروڑ کا فنڈ ہڑپ کرچکے ہیں ۔

پی ٹی آئی کراچی کے مرکز انصاف ہائوس سے جاری کردہ بیان میں اشرف قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ٹڈی کے لیے کوئی اقدام تو نہیں اٹھائے مگر 15کروڑ 70لاکھ کی گاڑیاں ضرور خرید لی ہیں۔

سندھ حکومت اقدامات کی بجائے فنڈ میں ڈنڈیاں مارنے کا پلان بنالیتی ہے ،سندھ کے لوگ اس وقت ٹڈی دل سے زیادہ سندھ حکومت سے پریشان ہیں ،سندھ حکومت نے سندھ کی زراعت او کسانوں کو تباہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسزمیں اضافہ، سندھ میں کرفیو یا سخت لاک ڈاؤن پر غور شروع

وفاق کی مدد لیکر بھی ڈھیٹ بننا سندھ حکومت کی پرانی عادت ہے، وفاقی حکومت پہلے سندھ کوفراہم کیے جانے والے سامان اور فنڈز کا حساب لے اس کے بعد مزید فنڈ اور سامان مہیا کیا جائے ۔

Related Posts