کورونا کیسزمیں اضافہ، سندھ میں کرفیو یا سخت لاک ڈاؤن پر غور شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt observes 10 day curfew in sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعدسندھ حکومت نے ایک بار پھر صوبے میں سخت اور مکمل لاک ڈاؤن یا مزید بہتر نتائج کے لیے 10روز کے لیے صوبے میں کرفیو لگانے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافے اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ روشنی میں سندھ حکومت دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں پرغور کررہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وِزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی اس معاملے پر عالمی ادارہ صحت کی تجاویز وسفارشات پر پارٹی قیادت سے مشاورت بھی ہوئی ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

سندھ حکومت کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی تجویز کے مطابق سخت لاک ڈاؤن کرکے مقررہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے۔

کابینہ اراکان کا کہنا ہے کہ وائرس کا پھیلا نہیں روک سکتے تاہم کورونا مریضوں کو ٹریس کرکے آئیسولیٹ ضرور کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ

اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے سینئر ارکان سے بھی مشاورت کی ہے ،علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کا عندیہ دیا تھا۔

Related Posts