بھارتی خفیہ ایجنسی راسے روابط،وزارت دفاع کی اسددرانی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی خفیہ ایجنسی راسے روابط،وزارت دفاع کی اسددرانی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت
بھارتی خفیہ ایجنسی راسے روابط،وزارت دفاع کی اسددرانی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطا بق وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اسد درانی 2008 سے دشمن عناصر بالخصوص بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطوں میں رہے۔ ان کا نام ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں شامل کیا گیا۔

وزارت دفاع کا عدالت عالیہ میں موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 32 سال پاکستان آرمی کا حصہ رہے اور اہم و حساس عہدوں پر تعینات رہے۔ اسد درانی کے خلاف انکوائری حتمی مرحلے میں ہے اور اس مرحلے پر ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا۔

داخل کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ اسد درانی نے 12 اور 13 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جس رائے کا اظہار کیا اسے بھی کسی محب وطن شہری نے اچھا نہیں سمجھا۔ سابق سربراہ آئی ایس آئی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف کے ساتھ مل کر کتاب لکھی۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کتاب کا سیکیورٹی لحاظ سے جائزہ لیا گیا۔ انکوائری بورڈ کے مطابق کتاب کا مواد پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اچھی خبر آنے والی ہے،اکرم درانی

Related Posts