آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اچھی خبر آنے والی ہے،اکرم درانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

akram durrani
آزادی مارچ 2 دن بعد ایک نیا رخ اختیار کرے گا،رہنماجےیوآئی اکرم درانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ پیر سے ہم پلان بی پر عمل کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے پرویز خٹک نے جیسے بات کی اسی لہجے میں اب ان کوجواب بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیر یا منگل کو ہمارا اگلا لائحہ عمل سامنے آجائے گا،رہبر کمیٹی کا اجلاس اگر ضرورت پڑی تو بلالیں گے۔

رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ حکومت کے علاوہ کسی قوت سے بات چیت نہیں کررہے، ہمارا اگلا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت کے لیے بہت پریشان کن ہوگا۔

مزید پڑھیں :رہبر کمیٹی نے ہم سے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی،اسد عمر کی وضاحت

رہبر کمیٹی کے کنوینئر نے کہا کہ امیر جے یو آئی فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ مذاکرات بامقصد ہوں، امید حکومت ہمارے مطالبات جلد تسلیم کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، بہت جلد اچھی خبر دوں گا۔

Related Posts