کیا کیپٹن صفدر والدین کی قبروں پر بھی ایسی حرکات کرتے ہیں؟ماڈل آمنہ الیاس کا سوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

amna ilyas and captain safdar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بات رنگت گوری کرنے والی کریموں کے اشتہارات کا مذاق اڑانے سے نکل کر سیاست تک جا پہنچی، اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی کلاس لے لی۔

اپنی مختصر ویڈیو میں اداکارہ آمنہ الیاس میں حالیہ پی ڈی ایم جلسے میں مزارِ قائد کے تقدس کی پامالی پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ ویڈیو کے آغاز میں ہی آمنہ الیاس نےکہا کہ اب گٹر اور سیاست میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قبر پر ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے گئے، کیا بابائے قوم کو اِس طرح عزت دی جاتی ہے؟

اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ کیا کیپٹن (ر) صفدر والدین کی قبروں پر بھی مجمع لگا کر شور اور ایسی حرکات کرتے ہیں؟ کیا مریم نواز اور بلاول زرداری ہمارے رہنما بنیں گے جو اپنے جلسوں میں انڈے ٹماٹر کے بھاؤ بتایا کرتے ہیں؟

آمنہ الیاس نے کہا کہ ایسے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنا حکومت کی غلطی ہے، جو حکمران بانئ پاکستان کی قبر کی حفاظت نہیں کرسکتے، عوام کے محافظ کیسے ثابت ہوسکتے ہیں؟

انہوں نے ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی عام شخص یا سیاسی رہنما مزارِ قائد کی توہین کی جرات نہ کرسکے۔ مزار کے تقدس کو پامال کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

https://www.instagram.com/p/CGhgpkqnCju/

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس کا  گوری رنگت کیلئے اشتہار چلانے والوں کو کرارا جواب

Related Posts