آمنہ الیاس کا انوکھے انداز میں گوری رنگت کیلئے اشتہار چلانے والوں کو کرارا جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمنہ الیاس کا انوکھے انداز میں گوری رنگت کیلئے اشتہار چلانے والوں کو کرارا جواب
آمنہ الیاس کا انوکھے انداز میں گوری رنگت کیلئے اشتہار چلانے والوں کو کرارا جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے انوکھا انداز اپنا کر رنگ گورا کرنے کیلئے مختلف قسم کی لاتعداد کریموں کے اشتہار چلانے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رنگ گورا کرنے کیلئے کریم کے اشتہار میں کام کرنے والی اداکاراؤں اور فیئرنس کریم کمپنیوں پر طنز کرتے ہوئے ایک سبق آموز پیغام دیا۔

اپنی سالگرہ کے موقعے پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس نے بظاہر ایک بھونڈا سا اشتہار بنایا جیسے وہ کسی فیئرنس کریم کا اشتہار چلا رہی ہوں، لیکن دراصل یہ ایک گہرا طنز تھا جس پر مداحوں نے انہیں بے حد سراہا۔ ویڈیو کے ساتھ  پیغام میں آمنہ الیاس نے کہا کہ میں آمنہ الیاس ہوں ، کیا آپ میری کامیابی کا راز جاننا چاہیں گے؟

ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنا چہرہ آٹے سے بھرے ہوئے برتن میں ڈالا اور کہا کہ میرے فینز اب میرا اعتماد کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کیلئے آپ خود کو پہچانئے۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ فیئرنس کریم کے ذریعے کالی یا سانولی رنگت گوری نہیں کی جاسکتی۔ یہ محض ایک دھوکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آمنہ الیاس کی شادی کی تردید، بے بنیاد خبر پر غصے کا اظہار

Related Posts