حکومت ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت متاثرین اورنگی نالہ کو گھر فراہم کرے،جماعت اسلامی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت متاثرین اورنگی نالہ کو گھر فراہم کرے،جماعت اسلامی
حکومت ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت متاثرین اورنگی نالہ کو گھر فراہم کرے،جماعت اسلامی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ متاثرین اورنگی نالہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت مکان کے بدلے مکان اور دکان کے بدلے دکان دی جائے، متبادل جگہ فراہم کئے بغیر بے دخل اور بے گھر نہ کیا جائے،صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسکو موڑ پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہاں کوئی ناجائز قبضہ ہے تو قبضہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے،حکومت اور متعلقہ ادارے بااثر افراد کے ناجائز قبضے کو چھوڑ کر غریبوں کوبے گھر کرنا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست پانی، بجلی و گیس، رہائش سمیت امن و امان قائم کرنے کی ذمہ دار ہے، لیکن وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

احتجاجی کیمپ میں موجود خواتین اور بچوں سمیت متاثرین اورنگی نالہ نے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف پر جوش نعرے لگائے اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

Related Posts