کراچی پولیس سے بدتمیزی اور غلط نمبر پلیٹ کا الزام، نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس سے بدتمیزی اور غلط نمبر پلیٹ کا الزام، نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار
کراچی پولیس سے بدتمیزی اور غلط نمبر پلیٹ کا الزام، نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے بورڈ آف ریونیو کے اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کر لیا جن پر نشے کی حالت میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے اسسٹنٹ کمشنر احسن انیس کو کراچی کے علاقے ریگل چوک، صدر سے گرفتار کیا گیا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اے سی احسن انیس کو اہلکاروں نے چیکنگ کیلئے روکا تو وہ نشے میں دھت تھے۔

مقامی پولیس کے بیان کے مطابق نشے کی حالت میں اسسٹنٹ کمشنر نے اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ احسن انیس اور ملازم ساحل کو گرفتار کر لیا گیا جن کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پرائیویٹ گاڑی چلا رہے تھے۔

پرائیویٹ گاڑی پر اسسٹنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو نے سرکاری نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلط نمبر پلیٹ لگانے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا جارہا ہے۔ ملازم اور اسسٹنٹ کمشنر سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافر لڑپڑے، نشے میں دھت دونوں مسافروں نے طیارے میں ہلڑبازی مچادی اور گتھم گتھا ہوگئے۔

یہ واقعہ لندن سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 786 میں 31 دسمبر 2019ء کے روز ہوا، نشے میں دھت دونوں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی کی، پرواز کے دیگر مسافروں نے فضائی میزبان سے شکایت کی جس پر ایکشن لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز میں  نشے میں دھت دو مسافر گتھم گتھا ہوگئے

Related Posts