پی آئی اے کی پرواز میں ہلڑ بازی، نشے میں دھت دو مسافر گتھم گتھا ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA assured support to mango exporters

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافر لڑپڑے، نشے میں دھت دونوں مسافروں نے طیارے میں ہلڑبازی مچادی اور گتھم گتھا ہوگئے۔

یہ واقعہ لندن سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 786 میں ہوا، نشے میں دھت دونوں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی کی، پرواز کے دیگر مسافروں نے فضائی میزبان سے شکایت کی جس پر ایکشن لیا گیا۔

ذرائع ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ لندن سے روانگی کے لیے پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی وے پر تھا، کپتان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

واقعے کے بعد طیارے کو ٹیکسی وے سے واپس بلایا گیا۔لندن پولیس نے طیارے میں ہاتھا پائی پر دونوں مسافرو ں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس واقعے کے بعد لندن سے اسلام آباد کی پر واز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، پی آئی اے نے دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

Related Posts