ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ بنوں میں ادا ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ بنوں میں ادا ہوگی
ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ بنوں میں ادا ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے ہیں جن کی نمازِ جنازہ آج بنوں میں ادا کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہاکی لیجنڈ اور سابق کپتان عبدالرشید جونیئر علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دُعا کی۔

صدر ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستانی ہاکی آج ایک لیجنڈ سے محروم ہو گئی ہے۔ عبدالرشید جونیئر کی ہاکی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اولمپین عبدالرشید جونیئر کا انتقال 79 برس کی عمر میں ہوا، جو اپنے دور کے بہترین سینٹر فارورڈ اور کپتان رہے۔ انہوں نے 1968ء میں اولپک گولڈ، 1972ء میں سلور اور 1976ء میں برونز سیٹ مکمل کرنے والے منفرد اولمپین کا اعزاز مکمل کیا۔

سن 1968ء اور 1972ء میں اولمپین عبدالرشید جونیئر سب سےزیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے وقت تک پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 96 گولز اسکور کیے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں نئے ہاکی اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کا اعلان

Related Posts