سندھ حکومت کا کراچی میں نئے ہاکی اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا کراچی میں نئے ہاکی اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کا اعلان
سندھ حکومت کا کراچی میں نئے ہاکی اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومتِ سندھ نے کے ایچ اے کے بعد شہرِ قائد میں نیا ہاکی اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری کھیل اور امورِ نوجوانان سندھ سید امتیاز علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو آئندہ 5 سال میں نارتھ ناظم آباد کی 6 ایکڑ زمین پر دوسرے کے ایچ اے ملٹی پل اسپورٹس کمپلیکس کا تحفہ دیں گے۔

سیکریٹری اسپورٹس نے یہ اعلان نیب کی جانب سے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی اسپتال کے سامنے قبضہ مافیا ، بلڈرز مافیا اور پارکنگ مافیا سے واگزار کرائے جانے والے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ویسٹ کے گراونڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔

اِس موقعے پر معروف آرگنائز غلام محمد ، پیٹرن کے ایچ اے (خواتین ونگ) اسماء علی شاہ ، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان ، کے ایچ اے کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عامر عزیز خان، سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین،  کے ایچ اے یوتھ ہاکی ٹیم کے کوچ امتیاز الحسن سمیت کے ایچ اے کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

سید امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہر قائد کے نوجوانوں کو گلشن اقبال میں کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس دینے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں 6 ایکڑ زمین پر مشتمل گراونڈ کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کے ایچ اے نارتھ ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی اور فٹبال کے ساتھ سوئمنگ پول سمیت دیگر جدید سہولتیں بھی میسر ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام ائندہ 5 سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے قبضہ مافیا سے ہاکی گراؤنڈ ڈسٹرکٹ ویسٹ واگزار کرانے پر جناب عبدالغنی سومرو، ایڈمنسٹریٹیو جج نیب سندھ کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حیدر حسین نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل سندھ نے ہمیشہ کراچی کے نوجوانوں کو کھیل کی جدید سہولیات فراہم کرنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی ہاکی کے کھیل کی ہمیشہ حمایت کی جس کی واضح مثال کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال ہے۔

چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کراچی ہاکی ایسوسی کی خدمات کا تحریری طور پر اعتراف کرنے کے بعد ہماری ہاکی کے بہتری کے کاموں میں مزید اضافہ ہوگا۔

لیگل ایڈوائزر کے ایچ اے اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عامر عزیز خان نے غیر قانونی قابضین سے ہاکی گراؤنڈز کے حصول کے سلسلے میں کے ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا اور خصوصاً عدالتوں میں اقدامات کے اطمینان نحبش فیصلوں کی تعریف کی۔ حکومت سندھ کا نارتھ ناظم اباد میں ہاکی اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ قومی کھیل کی بحالی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی ٹی ٹوئنٹی کیلئے میدان سج گیا،4 ٹیمیں آج مدمقابل

Related Posts