پاکستان میں کورونا سے مزید44 اموات ، 1052 نئے کیسز ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims 69 more lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں ویکسی نیشن کے باوجود کورونا کے کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید44 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 1052 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مزید 44 اموات کے بعد اب ملک میں کورونا سے ہونیوالی اموات کی تعداد 22154 ہوگئی ہے جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 1052 کے اضافے کے بعد 951987 تک پہنچ گئی ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وباء سے 1013 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 897834 ہوگئی ہے،فعال کیسزکی مجموعی تعداد32921 ریکارڈ کی گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 29 فیصد رہی۔

اب تک سندھ میں 334453 ، پنجاب میں 345546 ، خیبرپختونخوا میں 137484 ، اسلام آباد میں 82502 ، بلوچستان میں 26893 ، آزاد جموں و کشمیر میں 20121 اور گلگت بلتستان میں 5908 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسزکم ہونے کے بعد پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں، سعید غنی

دوسری جانب ملک میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اور دو روز قبل کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین کی 20 لاکھ مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں قومی ائیر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان لائی گئیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین سے خریدی گئی سائنو ویک ویکسین کی ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر بالغ شہری کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Related Posts