اسلام آباد: پاکستان میں ویکسی نیشن کے باوجود کورونا کے کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید44 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 1052 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مزید 44 اموات کے بعد اب ملک میں کورونا سے ہونیوالی اموات کی تعداد 22154 ہوگئی ہے جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 1052 کے اضافے کے بعد 951987 تک پہنچ گئی ہے۔
Statistics 25 June 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,924
Positive Cases: 1052
Positivity % : 2.29%
Deaths : 44— NCOC (@OfficialNcoc) June 25, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وباء سے 1013 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 897834 ہوگئی ہے،فعال کیسزکی مجموعی تعداد32921 ریکارڈ کی گئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 29 فیصد رہی۔
اب تک سندھ میں 334453 ، پنجاب میں 345546 ، خیبرپختونخوا میں 137484 ، اسلام آباد میں 82502 ، بلوچستان میں 26893 ، آزاد جموں و کشمیر میں 20121 اور گلگت بلتستان میں 5908 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا کیسزکم ہونے کے بعد پابندیوں میں نرمی لا رہے ہیں، سعید غنی