معاونِ خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاونِ خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
معاونِ خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور معاونِ خصوصی برائے امورِ بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کیلئے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا۔  معاونِ خصوصی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا اپوزیشن پر تنقید کرنا سیاسی طور پر غیر اخلاقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قوم بدی کا مقابلہ کرے گی، فتح حق کی ہوگی۔ شاہ محمود قریشی

معاونِ خصوصی شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 3سال حکومت کے سال چل کر بڑی کوشش کی کہ کچھ بہتری لائیں، ہمیں بلوچستان میں امن و امان اور بہتری لانے کا مینڈیٹ ملا۔ ہم نے تو بڑی کوشش کی تاہم حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی۔

رکنِ قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے کہا کہ لاپتہ افراد کی واپسی اور بلوچستان میں قیامِ امن کے وعدوں کے باوجود دلاسوں پر ٹالا گیا جو صوبے کے عوام کے عدم اعتماد کا باعث ہے۔ بلاول بھٹو چل کر ہمارے پاس آئے، ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

بطور معاونِ خصوصی وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ قوم کی بہتری کیلئے جو ہوسکا، کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بگٹی صاحب نے بہترین فیصلہ کیا۔ شکر گزار ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے۔ 3 سال میں بگٹی صاحب نے بھرپور کوشش کی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن اور پاکستانی عوام جیسا سلوک کیا ہے۔ بگٹی صاحب کا فیصلہ بہادرانہ ہے۔ 

Related Posts