جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور معاونِ خصوصی برائے امورِ بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کیلئے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا۔ معاونِ خصوصی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا اپوزیشن پر تنقید کرنا سیاسی طور پر غیر اخلاقی ہے۔
قوم بدی کا مقابلہ کرے گی، فتح حق کی ہوگی۔ شاہ محمود قریشی