قوم بدی کا مقابلہ کرے گی، فتح حق کی ہوگی۔ شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‏ شہبازگِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی
قوم بدی کا مقابلہ کرے گی، فتح حق کی ہوگی۔ شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم بدی کا مقابلہ کرے گی اور فتح صرف حق کی ہوگی، وزیر اعظم پر اعتماد کا عوامی ریفرنڈم آج ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہونے والا ہے جو اعتماد کا ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ قوم پیغام دے گی کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جس دن عمران خان رخصت ہوئے، جادو ٹونے کی داستانیں عام ہونگی۔حمزہ شہباز

بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم یہ پیغام بھی دے گی کہ ہم بدی کا مقابلہ کریں گے اور فتح حق کی ہوگی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان آج عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جس کیلئے پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کارکنان کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے رات سے ہی جلسہ گاہ میں ڈیرے لگا لیے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ ملک کے افق پر نیا سورج طلوع ہوگا۔ اللہ کرے کہ اس کی کرنیں بدعنوانی کا عفریت ختم کر ڈالیں۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ یہ سورج مزید روشن ہوگا۔ آج پاکستانی ایک قوم بن رہے ہیں۔ 

Related Posts