مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 64واں روز، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام مسلسل بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر  کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد نافذ کرفیو آج  64ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت اور مواصلات کا نظام مکمل طور بند ہے۔ 

انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو کرفیو کے نفاذ کے دوران اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ کشمیری والدین کو بھارتی فوج سے اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کی کوئی امید نہیں ہے۔ مظلوم کشمیری عوام کرفیو کے باعث کھانے اور دواؤں سے محروم ہیں جبکہ سری نگر ہسپتال میں طبی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہر روز کم از کم 6 مریض جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارکامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 64 روزسے جاری کرفیو کے باعث کشمیری عوام ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت اور معاشی مشکلات  کا شکار ہیں جبکہ بچوں کے لیے دودھ اور عوام کے لیے زندگی بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ انتہائی قلیل ہیں۔

وادی میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے  بدستور بند ہیں اور مظلوم کشمیریوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے۔ موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ تمام دیگر ذرائع ابلاغ پر سخت پابندی عائد ہے۔ کشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز کشمیری سیاستدان بھی  زیادہ تر قید میں اور گرفتار ہیں یا پھر انہیں نظر بند کردیا گیا ہے جبکہ  قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مسلسل  بند ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی کانگریس کے سینیٹرز نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد   کا دورہ کیاجہاں انہیں لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر بریفنگ دی گئی۔

 سینیٹرز کرس وان ہولن اور میگی حسن پر مشتمل امریکی کانگریس کے وفد نے  گزشتہ روز مظفر آباد کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے میجرجنرل عامر نے امریکی کانگریس کے وفد کو ایل او سی پر موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور وفد کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور کرفیو سے پیدا شدہ صورتحال سےآگاہ کیا۔

امریکی وفد نے آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی کیں، امریکی وفد کے دورے کا مقصد کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینا تھا۔آزاد کشمیر قیادت نے کشمیریوں کی جدوجہد کو سپورٹ کرنے پر امریکی وفد کا شکریہ ادا کیا، آزاد کشمیر قیادت کا کہنا تھا کہ امریکی وفد مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے قیادت کو آگاہ کرے۔

مزید پڑھیں: امریکی کانگریس کے سینیٹرز کاآزادکشمیر کادورہ،مقبوضہ کشمیرسےمتعلق بریفنگ

Related Posts