امریکا: ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارکامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا:ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارکامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش
امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹراور صدارتی امیدوار الزبتھ وارین نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور مواصلاتی معطل پر تشویش کا اظہار کردیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹراور صدارتی امیدوار الزبتھ وارین نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور مواصلاتی معطل پر تشویش کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں امریکی سینیٹر الزبتھ وارن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مستقل بندش اور دیگر پابندیاں قابل تشویش ہیں، انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کی پاسداری یقینی بنائے۔

 الزبتھ ویرن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بنیاد مشترکہ جمہوری اقدار پر ہے اور مجھے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مسلسل معطلی اور دیگر پابندیوں پر شدید تشویش ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

امریکی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر کرس ہولین نے بتایا تھا کہ انہیں رواں ہفتے بھارت کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹ کمیٹی کا مقبوضہ کشمیرمیں مواصلات، انٹرنیٹ بحال کرنے کامطالبہ

اس سے قبل امریکی سینیٹ کمیٹی نے فنانس بل میں کی گئی ترمیم میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے اور مواصلاتی روابط کی مکمل بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں موجودہ انسانی بحران پر بھی تشویش کا اظہارکیا تھا۔

Related Posts