سندھ میں کورونا کے 61نئے کیسز کا اضافہ‘ ملک میں تعداد105تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 coronavirus cases detected in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بھر میں کورونا کے 61نئے کیسز منظر عام پر آگئے‘ ملک میں تعداد105تک پہنچ گئی‘ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈر سے سکھر پہنچنے والے 61افراد کے ٹیسٹ میں مرض کی تشخیص ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں مجموعی تعداد 88تک پہنچ گئی ہے‘ مذکورہ وائرس سے متاثرہ افراد میں 25کا تعلق کراچی سے ہے۔

ایک کیس حیدرآباد سے ہے جبکہ 61کیسز تفتان سے پہنچنے والے زائرین میں رپورٹ ہوئے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے‘ کورونا سے متاثر ہونے والے 2افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں‘ جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Related Posts