سندھ پولیس کے مزید 6 جوان کورونا وائرس کا شکار، تعداد 6ہزار سے تجاوزکرگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lockdown in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا کی وباء سے سندھ پولیس کے جوانوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ 6 روز کے دوران سندھ پولیس کے اہلکاروں میں کورونا کے 6کیسز مثبت آئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6385 ہوگئی ، کورونا کے دوران فرائض کی ادائیگی میں 24 پولیس افسران وجوان شہید ہوئے،زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 27 ہے،ابتک 6334 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔

کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لئے انتہائی پر عزم اور حوصلے بلند ہیں۔

مزید پڑھیں:کیماڑی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ، آمد و رفت پر پابندی، کاروبار محدود

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 499نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 72 ہزار 381افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 600جاں بحق ہو گئے۔4 ہزار 528افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47ہزار 301 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 11 اعشاریہ 62 فیصد رہی۔

Related Posts