کیماڑی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ، آمد و رفت پر پابندی، کاروبار محدود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Micro smart lockdown imposed in Keamari’s hotspots

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا کی تیسری لہر کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں دو ہفتوں کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کیماڑی کے تین سب ڈویژنوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 مئی تک نافذ رہے گا۔

ضلع کیماڑی کے تین سب ڈویژنز میں کورونا وائرس کے دس کے لگ بھگ مریض سامنے آنے کے بعد ضلعی ہیلتھ آفیسر نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی جس کے بعدکیماڑی ، بلدیہ اور سائٹ کے علاقوں میںمائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ۔

جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں کیماڑی کی جنگل شاہ کالونی اور ماری پور روڈ کے ساتھ ساتھ سائٹ کے علاقے میٹرو ویل ، قصبہ کالونی اور اسلام نگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت نے ملک میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی وارننگ جاری کردی

مقامی انتظامیہ نے ان علاقوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے،سماجی اجتماعات معطل رہیں گے جبکہ رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں کورونا سے متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی مکمل تعمیل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

کورونا متاثرہ افراد اپنے گھروں پر رہیں گے جبکہ حکومت اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدام اٹھائے گی۔

Related Posts