لندن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر دوسرے حملے میں 3افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر دوسرے حملے میں 3افراد زخمی
لندن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر دوسرے حملے میں 3افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف کے دفتر پر مسلسل دوسرے روز حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ن لیگی کارکنان نے حملہ آوروں کے سامنے بھرپور مزاحمت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت 15 سے زائد مظاہرین نے ہائیڈ پارک وسطی لندن میں نواز شریف کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ لیگی کارکنان نے مظاہرین کو روک لیا جس پر شدید لڑائی اور مارپیٹ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا میں معاشی بحران شدید، کابینہ کے 26اراکین نے استعفیٰ دے دیا

پر تشدد جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں ن لیگ کے رہنما احسن ڈار اور اعجاز گل شامل ہیں۔ 15 سے 20 مظاہرین میں سے بعض ماسک پہن کر شناخت چھپانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

لندن پولیس نے جن 4 افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں 2 ن لیگی کارکنان اور 2 حملہ آور شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی نواز شریف کے گارڈز سے بد تمیزی کی گئی تھی۔ ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد پتہ چلا کہ مظاہرین گاڑیوں کا استعمال کرکے دفتر پہنچے تھے۔

مظاہرین کی 3 سے زائد گاڑیوں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے دیکھے گئے۔ ن لیگی کارکنان کا الزام ہے کہ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس میں سیاسی جماعت کے کارکنان شریک ہیں۔ نواز شریف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

Related Posts