اسٹاک مارکیٹ میں 244.21 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 244.21 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 244.21 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، مثبت محرکات کی کمی کی وجہ سے کے ایس ای 100انڈیکس 0.58 فیصد گر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیشن کے اختتام پر، بینچ مارک انڈیکس 244.21 پوائنٹس یا 0.58 فیصد کمی کے ساتھ 41,538.72 پر بند ہوا۔

انڈیکس ہیوی آٹوموبائل، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور بینکنگ کے شعبے سرخ رنگ میں اختتام پذیر ہوئے، عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پی ایس ایکس میں ملا جلا سیشن ریکارڈ کیا گیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس کو سرخ رنگ میں پینٹ کرنے والے سیکٹر، سیمنٹ (67.37 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (53.90 پوائنٹس) اور فرٹیلائزر (47.91 پوائنٹس) شامل ہیں۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم 179.1 ملین سے کم ہو کر 144.2 ملین پر آ گیا، جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 5.6 بلین روپے سے کم ہو کر 4.1 بلین روپے رہ گئی۔

مزید پڑھیں:تیل کے بعد روس سے سستی گیس کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

منگل کو 327 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 91 میں اضافہ، 208 میں کمی اور 28 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts