کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 5 روز میں 20 ہزار 719 چالان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 thousand 719 challan in 5 days for violation of Oneway

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس کراچی چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جمعہ سے شروع کی جانے والی خصوصی مہم کے5 روز میں 20 ہزار 719 چالان کر کے 46 لاکھ 26 ہزار 150 روپے کے جرمانے عائدکیے ۔

دفعہ 279 کی خلاف ورزی کرنے والے 850 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 819 مقدمات درج کیے گیے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کے خلاف 17 جنوری سے 21 جنوری 5 روز کے دوران ٹریفک پولیس ساؤتھ نے 3 ہزار197 چالان کرکے 6 لاکھ 28 ہزار 300 روپے کا جرمانہ کیاجبکہ 53 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 53 مقدمات درج کیےگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موبائل چھیننے والے ڈاکو لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے، عوام کا اندھا دھند تشدد

ٹریفک پولیس سٹی ڈسٹرکٹ نے 2 ہزار 537 چالان ، 5 لاکھ 56 ہزار 600 جرمانہ ،235 ڈرائیوروںکوگرفتارکرکے 235 مقدمات درج کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پر3 ہزار 583 چالان کے ساتھ 9 لاکھ 83 ہزار 700 روپے جرمانہ کرتے ہوئے 161 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 168 مقدمات درج کیے ہیں۔

ایسٹ ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار 427 چالان کئے، 3 لاکھ 10 ہزار 650 کاجرمانہ جبکہ 74 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 60 مقدمات درج کیےہیں۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ ٹریفک پولیس نے سب سے زیادہ 12 لاکھ 51 ہزار 850 روپے کے چالان کر کے 201 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 187 مقدمات درج کیے ہیں۔

Related Posts