کراچی میں موبائل چھیننے والے ڈاکو لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے، عوام کا اندھا دھند تشدد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں موبائل چھیننے کے لیے آنے والے ڈاکو لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے جن پر غم و غصے میں مبتلا عوام نے اندھا دھند شدید تشدد کیا۔

کراچی کے علاقے ضلع ملیر میں گزشتہ روز آدھی رات کے بعد ڈکیتی کی نیت سے آنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے مار مار کر لہو لہان کردیا۔

ملیر کے علاقے آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر ٹنکی کے نزدیک رات 2 بج کر 30 منٹ کے قریب اسٹریٹ کریمنلز نے ہوٹل میں بیٹھے لوگوں سے موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر عوام مشتعل ہو گئے۔

عوام نے دونوں اسٹریٹ کرمنلز کو مار مار کر ادھ موا کردیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر بڑی مشکل سے ان کی جان بچائی، تاہم دونوں اسٹریٹ کرمنلز بری طرح زخمی ہو گئے۔

لوگوں نے اشتعال میں آ کر دونوں کو بہت مارا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو کر سڑک پر گر گئے۔ پولیس موبائل نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی کی چمڑا چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ حرکت میں آگیا۔ فائر ٹینڈرز جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

 دو روز قبل آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر  تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے  رہنما و   رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں کو جائے حادثہ تک جلد پہنچنے کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: کورنگی کی چمڑا چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی