پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک
پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نےاپنی رپورٹ جاری کردی ،جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے 863 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے۔

اے ڈی پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے، پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے، سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترقی یافتہ ممالک کو پاکستان کی مدد کےلئے آگے آنا چاہئے، بین الپارلیمانی یونین

اے ڈی پی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب و زلزلے کے باعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں، سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلیے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts