مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 179ویں روز میں داخل: ظلم و تشدد آج بھی جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 179ویں روز میں داخل: ظلم و تشدد آج بھی جاری
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 179ویں روز میں داخل: ظلم و تشدد آج بھی جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری  نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بدترین کرفیو کا آج 179واں روز ہے جبکہ طویل ترین کرفیو کے دوران بھارتی فوج کے مظالم اور ظلم و تشدد آج بھی جاری ہے۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پکڑ دھکڑ، نام نہاد سرچ آپریشن، ظلم و تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے دوران آئے دن مظلوم کشمیری اپنی جانوں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

مظلوم کشمیریوں نے غاصب بھارت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کر رکھی ہے جبکہ بھارت کی عائد کردہ پابندیوں کے باعث وادی کی سڑکیں، کاروبار، دکانیں اور تعلیمی مراکز سنسان ہوچکے ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون، ٹی وی نشریات اور ٹرانسپورٹ پر عائد پابندیوں کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں خوراک، زندگی بچانے والی ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کے باعث قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جبکہ وادی کے مختلف اضلاع میں تلاشیاں لے کر ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاسی قیادت کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے جس کے دوران بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیا ں جاری رہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوجی محاصرے اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث وادی کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح سے متاثر رہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوجیوں کے تلاشی آپریشن جاری، لوگوں کو شدید مشکلات

Related Posts