کاروباری سرگرمیوں کے لیے ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیابھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ  ہماری حکومت کی اولین ترجیح روزگارکے مواقع پیداکرناہے،جب تک کاروبارمیں آسانیاں پیدانہیں ہوں گی ،معیشت کاپہیہ نہیں چل سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے معروف تجارتی شخصیات سے ملاقات کی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں میاں محمد منشاء، بشیر علی محمد،علی حبیب، شاہد حسین، خلیل ستار، ثاقب شیرازی، شاہد عبداللہ،طارق سہگل،عارف حبیب، مصدق ذوالقرنین اور سکندر مصطفی شامل تھے۔اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی وترقی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کاکہناتھا کہ کاروباری برادری کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کا عمل موثر طور پر آگے بڑھایا جائے گا، حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ کاروبار ی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نےکہاکہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں مشاورتی عمل جاری رکھے گی اور کاروباری طبقے سے ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔

کاروباری شخصیات نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتےہوئےمعیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کوسراہا۔ ملاقات کے دوران معیشت کی بہتری کے لیےمختلف تجاویز پر گفتگو ہوئی جب کہ  سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات، نجکاری، محصولات میں اضافہ، ادارہ جاتی اصلاحات پر بات چیت بھی کی گئی۔ ٹیکس نیٹ میں توسیع، سالانہ بجٹ کی تیاری، ہنر مندی اور استعداد کار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

Related Posts