زرداری نے چار صوبوں کی پارٹی کو چار ضلعے کی پارٹی بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرداری نے چار صوبوں کی پارٹی کو چار ضلعے کی پارٹی بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ
زرداری نے چار صوبوں کی پارٹی کو چار ضلعے کی پارٹی بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ:پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس لاڑکانہ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دیکھنے آئے ہیں بلاول زرداری اتنے فارغ کیسے ہوگئے کہ لاہور جاکر پریس کانفرنس اور تقاریر کر رہے ہیں۔

مجھے لگا کہ سندھ میں سب کچھ ٹھیک ہوچکا ہے لاڑکانہ بلاول کا گھر ہے۔میں پورے سندھ میں گھومتا رہتا ہوں اور سندھ حکومت میری زبان بند کرانا چاہتی ہے، بلاول نے مناظرے کی بات کی تھی،دو روز قبل کنڈیارو میں دو بچے ڈوب گئے تھے موٹرسائیکلوں پر لاشیں اٹھائی گئیں۔اربوں روپے ایمبولنس پر لگائے گئے کہاں گئے؟

دو سگے بھائی پانی میں ڈوب گئے،ایریگیشن حکام نے 900 روپے لیکر پانی بند کیا،خیرپور ایک سابقہ وزیر اعلیٰ کا ضلع ہے،اربوں روپے ایریگیشن کا بجٹ ہے ابھی تک لکڑی کے پل بنے ہیں،سندھ میں گدھے گاڑی کی ایمبولنس چلائی جاتی ہے، 12 سالوں میں بلاول کی سندھ میں ظلم کیا گیا،2 کروڑ کی دوائیاں بلاول کے ضلع لاڑکانہ میں چوری ہوتی ہیں،پوری سندھ میں اسی طرح دوائیاں چوری ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے پر چھ ڈی ایچ اوز تبدیل کر دیئے گئے کورونا کے لئے دوائیاں آتی ہیں لیکن بیچ کر قبرستان پہنچائی جاتی ہیں اب لگتا ہے مردوں کا علاج کیا جارہا تھا۔ رتو دیرو میں پی پی جھنڈے کی ٹنکیاں بنائی گئی ہیں،نہ پانی آتا ہے اس میں نہ جاتا،کیوں کہ ٹونٹیاں تک نہیں لگائی گئیں ہیں۔

80 فیصد لاڑکانہ کی عوام زہریلا پانی پیتی ہے جو عوام کو پانی نہ دے سکے وہ کیا مناظرہ کریں گے۔ اس لاڑکانہ میں ہمارے کپتان نے دو ارب بیس کڑو روپے دیئے سندھ حکومت نے اس کو کیا دیا کچھ پتا نہیں ہے،ساٹھ ارب روپے سندھ کی عوام میں وفاق نے تقسیم کئے۔

عمران خان نے لاڑکانہ کی عوام کو امداد کی تھی سب سے پہلے آپکا فرض تھا ساری زندگی اس عوام کے نام پر حکمرانی کی،بلاول صاحب عمران خان کو چھوڑیں ہم اور ہمارے ساتھی آپ کے ساتھ مناظرے کو تیار ہیں،زرداری نے چار صوبوں کی پارٹی کو چار ضلعے کی پارٹی بنا دیا ہے۔

18 ترمیم اچھی ترمیم ہے لیکن اس ترمیم کے ذریعے کرپشن کی گئی اربوں کے سندھ میں پروجیکٹ بنا کر چھوڑ دیئے گئے جو شروع ہونے سے پہلے بند ہوگئے بڑے بڑے اسپتالیں، اسکول، کالج شہیدوں کے نام پر بنا دیئے گئے،لیکن ابھی تک شروع نہیں ہوئے،سندھ حکومت کے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں، کرپشن کی وجہ سے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

Related Posts