کیرج وے سے کراچی سے ٹھٹھہ 1 گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Only 15 positive confirmed out of total 287 cases: Murtaza Wahab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آپ سندھ حکومت کے کیرج وے کی بدولت کراچی ائیرپورٹ سے ٹھٹھہ صرف 1 گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سے ٹھٹھہ کا فاصلہ 80 کلومیٹر ہے جبکہ کراچی ٹھٹھہ دوہرا کیرج وے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے یہی فاصلہ طے کرنے کیلئے تعمیر کیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دوہرے کیرج وے کی بدولت آپ کراچی سے ٹھٹھہ کا سفر صرف 1 گھنٹے میں طے کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہزاروں سال پرانے مکلی  کے قبرستان کی سیر کرسکتے ہیں۔

ٹھٹھہ کے تاریخی مقامات بتاتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اس شہر میں مغلیہ دور کی صدیوں پرانی ایک مسجد اور کینچھر جھیل بھی موجود ہے جسے دیکھنے کے لیے آپ ٹھٹھہ جاسکتے ہیں۔ 

https://twitter.com/murtazawahab1/status/1232170998792937474

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کی رکنِ صوبائی اسمبلی دُعا بھٹو نے سندھ حکومت کی کاکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبے کا تقریباً 115 ارب کا صحت بجٹ کہاں جا رہا ہے؟

 ٹوئٹر پر  گزشتہ ہفتے اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ 115 ارب کے بجٹ میں عوام کو کیا مل رہا ہے، یہ بات عوام کے سامنے ہے۔

پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دُعا بھٹو نے کہا کہ سندھ کے علاقے بتھورو کے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ سے تعفن اٹھ رہا ہے جبکہ ٹھٹھہ میں واقع میرپور بتھورو ہسپتال کا عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: دُعا بھٹو کے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات 

Related Posts