آئی جی کے معاملے میں سندھ اور وفاق میں پل کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ گورنرعمران اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی جی سندھ کے معاملے میں حکومت اور وفاق میں پل کا کردار ادا کر رہا ہوں۔گورنر سندھ
آئی جی سندھ کے معاملے میں حکومت اور وفاق میں پل کا کردار ادا کر رہا ہوں۔گورنر سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے معاملے میں حکومت اور وفاق کے درمیان پل کا کردار ادا کرر ہا ہوں، صوبے  کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق صوبائی حکومت کو آئی جی سندھ کے مجوّزہ 5 ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے بعد نئے ناموں کے لیے درخواست کرچکا ہے۔

گفتگو کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر تاخیر اس لیے ہوئی کہ صوبے کے اسٹیک ہولڈرز سے بات ضروری تھی جس میں وقت لگتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ امید کرتے ہیں آئی جی کی تقرری پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ کوئی بہترنام آیا تو اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ وفاق میں ایک نام پر کافی اتفاق بھی پایا گیا جو وزیر اعظم نے مناسب نہ سمجھا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق نام تجویز کرنے کا استحقاق رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو وفاق کی طرف سے بھی آئی جی سندھ کی تقرری کے لیے نام بھیجے جائیں گے۔ آئی جی سندھ کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی اس معاملے پر بات کرنا چاہی، تاہم انہوں نےآئی جی کےمعاملے پر گفتگو سے انکار کردیا۔  

Related Posts