ویمنز ورلڈکپ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمنز ورلڈکپ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ویمنز ورلڈکپ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈکپ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا فائنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

ایونٹ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 357 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوور میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پشین کا حسیب اللہ، پاکستان کرکٹ کا ابھرتا ہوا ستارہ

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ایلیسا ہیلی نے 170 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ریچل ہائنز نے 68 اوربیتھ مونی نے 62 رنز اسکور کیے تھے بعدازاں ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز ایلیسا ہیلی کو ہی قرار دیا گیا جبکہ انہوں نے ایونٹ میں 56.55 کی ایوریج سے مجموعی طور پر 509 رنز اسکور کیے۔

Related Posts