عوامی تنقید مسترد، وسیم اکرم نے کوہلی کی حمایت کیوں کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وسیم اکرم اور ویراٹ کوہلی
(فوٹو: نیوز9لائیو)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بولنگ لیجنڈ وسیم اکرم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر عوامی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ بھارتی بیٹر 150 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سنچری کررہا ہے؟

میڈیا (اسپورٹس کیدا) کو دئیے گئے بیان میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کوہلی پر تنقید کیا کی جارہی ہے؟ کیا اس کی ٹیم ہار رہی ہے؟ اگر کوئی شخص 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 100 کرے تو کیا یہ کافی نہیں؟ اگر ٹیم جیت جائے تو کوئی تنقید نہیں کرتا۔

بیان میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے کہا کہ جب ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے تو ان پر دباؤ ڈالا جارہا تھا اور آج بھی جب وہ عام کرکٹر بن کر کھیل رہا ہے تو پریشر ڈالا جاتا ہے۔ کوہلی اسکور کر رہا ہے لیکن ہمیں سمجھنا ہوگا کہ میچ جیتنا ایک کھلاڑی کے بس کی بات نہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی پر تنقید غیر ضروری اور غلط ہے۔ طویل المدتی طور پر دیکھیں تو ویرات کوہلی کو اپنے کیرئیر میں بہت سی کرکٹ کھیلنی ہے۔ کوہلی کی ٹیم کو سوچنا ہوگا کہ 16سال کے بعد بھی ان کی کارکردگی میں تسلسل کیوں نہیں آیا؟

خیال رہے کہ ہفتے کے روز ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور گجرات ٹائٹنز کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ آئی پی ایل میں کھیلے جارہے میچ میں آر سی بی نے 153 رنز کا ہدف تو پورا کر لیا تاہم ویرات کوہلی کے دئیے گئے 42 رنز کے اسٹارٹ کے بعد صرف25 رنز کے عوض ان کے 6کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

Related Posts