آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام کیلئے تیار، پاکستان کو اصلاحات تیز کرنے کی سفارش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام کیلئے تیار ہوگیا، پاکستان کو اصلاحات تیز کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالرز کا قلیل مدتی پروگرام مکمل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے مئی کے دوران ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے (روئٹرز) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے قلیل مدتی پروگرام کی تکمیل سے ڈیفالٹ روکنے میں مدد ملی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے روئٹرز کو بتایا کہ تمام پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے نیا پروگرام اور مالی سال 25-2024 کے بجٹ، پالیسیوں اور اصلاحات پر بات ہوگی۔

آئی ایم ایف کا روئٹرز کو ایک جوابی ای میل میں کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستان سے نئے پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے مئی میں ایک مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنا پروگرام کے حجم سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے جس کی رہنمائی کریں گے۔

جوابی ای میل میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی رہنمائی اصلاحات اور ادائیگیوں کے توازن کے پیکیج سے کرے گا۔ نجی ٹی وی (آج نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ سال گرمی کے دوران ڈیفالٹ سے بال بال بچا تھا جس کی معیشت آئی ایم ایف پروگرام سے مستحکم ہوئی۔

Related Posts