فلم ’اینیمل‘ کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا کیوں شامل نہ ہوسکیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ’اینیمل‘ کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا کیوں شامل نہ ہوسکیں؟
فلم ’اینیمل‘ کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا کیوں شامل نہ ہوسکیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے فلمساز سندیپ ریڈی وانگا نے اپنی تازہ پیشکش ’اینیمل‘ کیلیے کاسٹنگ کے عمل کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کیا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ’گیتانجلی‘ کے کردار کیلیے پرینیتی چوپڑا پہلی پسند تھی۔

سندیپ ریڈی وانگا نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ’گیتانجلی‘ کے کردار کیلیے پرینیتی چوپڑا کی جگہ رشمیکا مندانا کو فائنل کیا۔

جی ہاں، سندیپ ریڈی وانگا نے بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ سے ایک سال قبل پرینیتی چوپڑا کو اس کردار کیلیے منتخب کیا تھا۔

چاہت فتح علی خان کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ پرینیتی چوپڑا اس تبدیلی پر سخت ناراض ہوئی تھیں۔ فلمساز نے کہا کہ میرے پاس رشمیکا مندانا کو کاسٹ کرنے کے علاوہ کوئی پسند نہیں تھی، میں نے ’گیتانجلی‘ کے کردار کیلیے پرینیتی چوپڑا کو بہتر نہیں سمجھا۔ان کا کہنا تھا کہ غلطی میری ہے، میں نے پرینیتی سے کہا ہو سکے تو مجھے معاف کرنا۔

Related Posts