گورنر سندھ کیلئے کس کا نام تجویز کیا گیا؟ کیا آڈیو لیک سچی تھی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جیو نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جگہ نئے گورنر سندھد کیلئے کس کا نام تجویز کیا گیا، اس حوالے سے حقائق سامنے آگئے ہیں جبکہ اس سے قبل مبینہ آڈیو لیک میں موجودہ گورنر سندھ نے اہم انکشافات کیے تھے۔ 

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا دعویٰ ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جگہ سابق نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خود سابق نگران وزیر اعلیٰ، وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کیلئے سابق نگران وزیر اعلیٰ جسٹس مقبول باقر کا نام زیرِ گردش ہے۔ مقامی اخبار (روزنامہ پاکستان) کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ فی الحال معلوم نہیں، تاہم لوگ مبارکباد دے رہے ہیں۔

آڈیو لیک سچی یا جھوٹی؟

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کی آڈیو لیک منظرِ عام پر آنے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آئی تھی جس میں گورنر کے عہدے سمیت دیگر حقائق پر انکشافات کیے گئے۔

لیک آڈیو کو فروری کے دوران گورنر ہاؤس کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کیا گیا اور کچھ ہی دیر بعد یہ آڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔ آڈیو لیک میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) سے حکومت میں شمولیت کے بدلے صرف 1وزارت کا وعدہ ہوا۔

گورنر سندھ کا مبینہ آڈیو لیک میں کہنا تھا کہ  ہمیں حکومت میں شمولیت کے بدلے صرف ایک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت پیش کی جارہی ہے۔مینڈیٹ کا جو بھی حشر ہوا، اس کی وجہ آپ لوگ ہیں۔ وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔

Related Posts