ایف آئی اے والے پی سی بی کی مہوش کو لے گئے، نجم سیٹھی کو تشویش کیوں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نجم سیٹھی
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے مبینہ کرپشن پر کارروائی کی ہے، ایف آئی اے والے پی سی بی کی مہوش کو لے گئے جس پر سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی نے پی سی بی پر چھاپے کے دوران اسٹاف سے بدتمیزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے والے پی سی بی کی ٹکٹنگ ہیڈ مہوش کو ساتھ لے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ مہوش پہلے پی ایس ایل، پھر ٹکٹنگ ہیڈ کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اہم کام کر رہی تھیں۔ پی ایس ایل میں 60 کروڑ کے ٹکٹ فروخت ہوئے تاہم مہوش پر الزام ہے کہ انہوں نے 80ہزار کی کرپشن کی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کی پروفیشنل سے اس قسم کا رویہ تشویشناک ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے اپنے آفیشلز کے ساتھ انصاف یقینی بنائیں۔

منگل کے روز ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عملے سے تفتیش کی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون سمیت 3 ملازمین کو آفس طلب کیا تھا۔

Related Posts