اوبر نے پاکستان میں آپریشن بند کیوں کیا؟ وجوہات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوبر
(فوٹو: پکسابے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں آپریشن بند کردیا ہے جس کی وجوہات بھی سامنے آگئیں، کمپنی کے ترجمان نے کام بند کیے جانے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اوبر نے پاکستان میں اپنی تمام خدمات بند کردی ہیں جس کی وجہ مقامی کمپنیوں سے سخت تقابلی حالات ہیں جن کے تناظر میں کمپنی نے مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے۔

ماضی میں بھی اوبر نے ملک کے بڑے شہروں میں آپریشن بند کردیا تھا، تاہم اوبر کی ماتحت کمپنی کریم ملک بھر میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے، کریم کے ذریعے شہریوں کو آمدورفت میں سہولیات دی جارہی ہیں۔

اس سے قبل اوبر نے 2017 میں 3اعشاریہ 1ارب ڈالر دے کر کریم کو خرید لیا تھا جس کے بعد دونوں کمپنیوں نے الگ الگ شناخت قائم رکھتے ہوئے پاکستان کیلئے اپنی سہولیات جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اوبر نے آج سے 2 سال قبل 2022 میں کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں سروسز بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان اوبر نے کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور پشاور میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی تھی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کریم کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات کیلئے عوامی پسندیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts